تتلے عالی :گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بھینسوں کا گشت
تتلے عالی(نامہ نگار )حادثات کے باوجود گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بھینسوں کا گشت معمول بن گیا۔
اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع کوہلو والہ،مرالی والہ،گھمن والا،بھاکرانوالی،تتلے عالی،بیگ پور،مجو چک سمیت درجنوں دیہات میں لوگوں نے متعدد مقامات پر مویشی باڑے بنا رکھے ہیں لیکن سرکاری طور پر مویشیوں کو روک تھام کیلئے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ شاہراہ پر بھینسوں کا گشت معمول بن گیا ہے ۔ٹریفک حادثات میں انسانوں کے علاوہ مویشیوں کا نقصان ہونے کے باوجود مویشی سڑک پر گھومتے رہتے ہیں جس سے نہ صرف سڑک پر گندگی بلکہ اطراف لگائے گئے پودے بھی برباد کر رہے ہیں۔مکینوں نے ضلعی وتحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اورپنجاب پولیس سڑک پر گھومنے والے مویشی مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے ۔