کامونکے :چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی پانچ وارداتوں  میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات تتلے عالی روڈ کے عبدالمناف کے گھر سے چور چوبیس ہزارروپے اور موبائل لے گئے ۔

محلہ اسلام آباد کے عبدالرحمان گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چور لے گئے ۔موڑ ایمن آباد کے امجد کے گھر کا میٹر بجلی چوری کرلیا گیا۔موضع چنڈالہ کی سلمیٰ کے گھر سے چور گیارہ ہزارروپے اور طلائی زیورات لے گئے جبکہ تتلے عالی روڈ پر واقعہ شہروز کی رائس ملز سے چور تین لاکھ چوبیس ہزارروپے ،بجلی کی موٹر یں اور تار لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں