رجسٹریشن فیس کے بقایا جات کا نوٹس ، رجسٹرار کے خلاف انکوائری کا حکم

رجسٹریشن فیس کے بقایا جات کا نوٹس ، رجسٹرار کے خلاف انکوائری کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے مختلف اہداف پر پیش رفت بارے اجلاس ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی آرز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چاروں ڈپٹی کمشنرز نے بی او آر کے انیشیٹوز انتقال فیس، زرعی انکم ٹیکس ، اشٹام ڈیوٹی ، واٹر ریٹ ، تاوان ، ایف بی آر وصولی ، رجسٹریشن فیس ، اشٹام ڈیوٹی ،زرعی انکم ٹیکس کو ٹھیکے پر دینے ، سرکاری اراضی پر قائم کمرشل پلازوں اور دکانوں کی نیلامی ، کنڈویشن فیس کی وصولی ، بی او آر کے پورٹل پر سرکاری اراضی کی تفصیلات کی اپ لوڈنگ ، وارثت انتقالات کی تقسیم ، پی ایل آر اے کے پی ائیز، سیٹلمنٹ ایشوز اور ریونیو افسران کے پاس زیر سماعت مقدما ت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے زرعی انکم ٹیکس کے اہداف اور تاوان کی سو فیصد وصولی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے رجسٹریشن فیس کے بقایاجات کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے رجسٹرار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اراضی کو ٹھیکے پر دینے کے لیے پہلے ٹھیکیدار کو ہی ترجیح دی جائے تاکہ اس کا معاشی استحصال نہ ہو۔ انہوں نے زرعی گریجویٹ کو سرکاری زرعی زمین کو ٹھیکے پر دینے کے حوالے سے چاروں ڈپٹی کمشنروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایک سال سے زائد کے زیر سماعت مقدمات کو جلد از جلد نمٹائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں