کمانڈر سٹی میں لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے کااعلان

 کمانڈر سٹی میں لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے کااعلان

کراچی(سٹی ڈیسک)کمانڈر بلڈر کی جانب سے لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کی لانچنگ کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے میڈیا کو بتایا ۔۔

کہ اس وقت ملک میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ گھروں کی کمی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے اپنے گھر کا حصول عوام کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ، ملک میں کئی دفعہ کم لاگت گھروں کی فراہمی کے لیے عوام کو خواب دکھائے گئے لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر آج تک یہ وعدے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے ، چنانچہ کمانڈر بلڈرز اپنی ڈویلپڈ سوسائٹی کمانڈر سٹی میں ایک زبردست لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے چلا ہے جہاں پلاٹ کی قیمت سے بھی سستا بالکل تیار گھر حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سلسلے میں 26، 27 اور 28 جولائی کو کمانڈر سٹی میں ایکسپو کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں صرف 19 لاکھ ادا کر کے تیار گھر کی چابی حاصل کی جا سکے گی۔ ڈیولپمنٹ اور یوٹیلیٹیز کی مد میں 14لاکھ روپے رہتے ہوئے اقساط کی صورت میں ایک سال میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔ کمانڈر سٹی کے رہائشیوں کے لیے 100یونٹ تک بجلی اور فری ریسٹورنٹ میں دو وقت کا کھانا بالکل مفت ہے ۔ اس کے علاوہ ممبران فیملیز کے لیے میڈیکل انشورنس بھی بالکل مفت ہے جس کے ذریعے پاکستان بھر کے تقریباً 236اسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیکل ٹریٹمنٹ چار لاکھ روپے سالانہ تک کرایا جا سکتا ہے ۔ کمانڈر سٹی میں ایک بہترین نظام زندگی پر کام ہو رہا ہے تا کہ لوگوں کو خوشحالی کی جانب راغب کیا جا سکے ، اس سلسلے میں آپریشن اپ لفٹ کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں