میرے آفس کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں‘محمد فہیم کلوڑ

 میرے آفس کے دروازے عوام  کیلئے ہر وقت کھلے ہیں‘محمد فہیم کلوڑ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) اے ایس پی محمد فہیم کلوڑ نے کہا ہے کہ شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے میرے آفس کے دروازے عوام الناس کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔۔۔

 وہ اپنے آفس کے باہر شہریوں کے مسائل سن رہے تھے انہوں نے کہا کہ سرکل کے جملہ ایس ایچ اوز بھی تھانے میں عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود ہوتے ہیں ہم نے بھی روزانہ صبح 10 بجے کھلی کچہری شروع کررکھی ہے انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے لیے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ گشت کے مؤثر نظام سے چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں