لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،شارق کمال صدیقی

لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،شارق کمال صدیقی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )لوگوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے کھلی کچہری کے دوران کیا۔ انہوں نے میں ریجن بھر سے آئے شہریوں کی شکایات کو سنا اور ن کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔آرپی او نے لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا میرے دفتر کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں جس کسی کو بھی پولیس سے متعلق شکایت ہو تو وہ براہ راست مجھے بتا سکتا ہے اور اس کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں