حا فظ آباد:3ماہ کی مغوی بچی بازیاب ، ملزمہ گرفتار

حا فظ آباد:3ماہ کی مغوی  بچی بازیاب ، ملزمہ گرفتار

حا فظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)پولیس نے تین ہفتہ قبل اغوائکی جانے والی 3ماہ کی بچی کو بازیاب کرکے ملزمہ کو گرفتارکرلیا۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے بچی کو ماں کے حوالے کیا تووہ خوشی سے جھوم اٹھی۔ تین ہفتے قبل گلہ شیلر والہ محلہ بہاولپور ہ سے عرفہ نامی تین ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا ،پولیس نے بچی کوجمیلہ فاطمہ عر ف نورین نامی ملزمہ جو گوجرانوالہ کی رہائشی ہے سے بازیا ب کرا لیا ۔ ملزمہ نے طلاق سے بچنے کیلئے مختلف ذرائع سے بچہ تلاش کیا لیکن ناکام رہی پھر ماموں کی وفات پر و ہاں پر عرفہ کو دیکھ کر اس کے اغوا کا پلان بنا یا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں