صوبائی وزیر اقلیتی امور کا دورہ جھنگ ، گردوارہ نانک سر گئے

صوبائی وزیر اقلیتی امور کا دورہ جھنگ ، گردوارہ نانک سر گئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے جھنگ کا دورہ کیا اورڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی ۔۔۔

 اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران سمیت اقلیتی برادری کے ممبران بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے ہمراہ گردوارہ نانک سر کا دورہ کیا،افسران نے صوبائی وزیر اقلیتی امور کو گردوارہ نانک سرکے انتظامی و حفاظتی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے گوردوارے سکھ کمیونٹی کے لیے بے حد تاریخی اور مذہبی اہمیت رکھتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے ، دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں  پاکستان کی دھرتی میں امن کا پرچار کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں