بارشیں:ڈپٹی کمشنرٹو بہ کی زیر صدارت انتظامات بارے اجلاس

 بارشیں:ڈپٹی کمشنرٹو بہ کی زیر صدارت انتظامات بارے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرٹو بہ ٹیک سنگھ ایم نعیم سندھو کی زیر صدارت مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں تمام محکموں نے اپنی تیاریوں بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا،اجلاس میں سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات پر عملدآمد اور موجوہ صورتحال سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے باہمی رابطہ استوار رکھتے ہوئے لوگوں کو فوری مدد پہنچانے کیلئے ہائی الرٹ رہیں، بارشوں کے آغاز سے قبل شہر کے تمام چھوٹے بڑے سیوریج اور ڈرین نالوں کی صفائی کا عمل مکمل کیا جائے تا کہ بارشوں کے دوران متوقع اربن فلڈنگ سے نمٹا جا سکے ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی علاقے میں مین ہول (گٹر)بغیر ڈھکن نہ ہوں ،جہاں پرڈھکن موجود نہیں ہیں وہاں ہنگامی بنیاد پر ڈھکن لگائیں تا کہ قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں