شاداب کالونی حبیب پارک میں گٹروں کا پانی جمع

شاداب کالونی حبیب پارک میں گٹروں کا پانی جمع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کے افسرعملی اقدامات کی بجائے کاغذی کارر وائیوں پر زور دینے لگے شاداب کالونی حبیب پارک میں گٹروں کا پانی جمع ہونے سے پارک نو گو ایریا بن چکا ہے ۔

 شاداب کالونی بھی واسا کی سنگین غفلت کے بھینٹ چڑھ چکی ہے شاداب کالونی کے حبیب پارک میں عرصہ دراز سے گٹروں کا پانی جمع ہے ارد گرد کی گلیوں میں سالہا سال سے ڈی سلٹنگ نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے گٹروں کا پانی پارک میں آرہا ہے پارک میں جمع گندے پانی کی وجہ سے علاقے کی فضا تعفن زدہ ہوچکی ہے اور پارک نو گو ایریا بن چکا ہے لیکن واسا حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی واسا افسرعملی اقدامات کرنے کی بجائے صرف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو میٹنگ میں تسلی بخش جواب دینے یا مسائل حل نہ ہونے کا جواز پیش کرنے کی ہی تیاری کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی ذمہ دو ہی کام ہیں ایک صاف پانی کی فراہمی اور دوسرا گندے پانی کی نکاسی لیکن کروڑوں روپے کے بجٹ سرکاری گاڑیوں سرکاری پٹرول اور ڈیزل سمیت بھاری تنخواہوں اور دیگر کئی مراعات لینے والے واسا افسر دونوں کام کرنے میں ہی ناکام ہیں واسا کا کام کاغذ کی فائلوں سے باہر کہیں بھی نظر نہیں آتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں