فیصل آباد پاسپورٹ دفتر کے باہر سے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ نہ ہوسکا،عملہ حصہ لے کر خاموش

فیصل آباد  پاسپورٹ  دفتر  کے  باہر  سے  ٹاؤٹ  مافیا کا خاتمہ نہ  ہوسکا،عملہ  حصہ لے کر خاموش

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے)وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں بھی کسی کام نہ آسکیں فیصل آباد کے پاسپورٹ دفتر کے باہر سے ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ نہ ہوسکا ٹائوٹ دفتر کے باہر سرعام پیسے پکڑ کر لائن میں لگوائے بغیر کام کروا رہے ہیں ۔۔۔

کئی بار ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے لیکن پاسپورٹ دفتر میں تعینات عملہ اپنا حصہ لے کر خاموش ہے فیصل آباد ریجنل پاسپورٹ دفتر پر ٹائوٹ مافیا کا راج ہے ٹائوٹ دفتر میں آنے والے شہریوں کو دفتر میں جانے سے پہلے ہی روک لیتے ہیں متعلقہ افسر آنکھیں موندے رکھتے ہیں ٹائوٹ کے بغیر جانے والے شہریوں کو طویل قطاروں میں لگا کر شدید گرمی اور حبس میں گھنٹوں خوار کیا جاتا ہے اور ٹوکن کے مطابق باری آنے پر بھی شہریوں کو مختلف قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بیرون ملک جانے خواہش مند شہری بیوی بچوں کے ہمراہ کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگ کر طویل انتظار کرتے ہیں بزرگ شہریوں کو بھی کوئی خاص سہولت فراہم نہیں کی جاتی جیسے ٹاوٹ آتے ہیں تو پاسپورٹ دفتر کے باہر موجود سکیورٹی گارڈز قطار توڑ کر اس کے لیے دروازے کھول دیتے ہیں پاسپورٹ دفتر کے ملازمین ہی ٹائوٹ مافیا کی پشت پناہی کرتے ہیں سائلین بھاری بھرکم سرکاری فیسوں کے علاوہ ٹائوٹ کا نذرانہ ادا کرنے پر بھی مجبور ہیں اس معاملے سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ رانا آصف کا کہنا ہے کہ دفتر کے باہر موجود ایسے افراد کی شناخت کرکے کارر وائی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں