شہباز شریف ہسپتال کا توسیعی منصوبہ شروع

شہباز شریف ہسپتال کا توسیعی منصوبہ شروع

ملتان(وقائع نگار خصوصی ،لیڈی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہسپتال کے وارڈز اپ گریڈیشن و توسیعی منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور مریضوں سے ملاقات کی جبکہ علاج و معالجہ بارے دریافت کیا۔ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ہراج نے طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے شدید رش کے باعث اضافی وارڈز اور آئوٹ ڈور کی استعداد کار بڑھائی جائے گی جبکہ آئوٹ ڈور ،گائنی وارڈ اور ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر کرنے کا ٹاسک دیا ہے ۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ جدید ترین سی ٹی سکین ،ایکسرے ،الٹراساونڈ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ فاطمہ جناح گائنی ہسپتال میں خواتین کیلئے کاونٹرز مزید بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کڑے اقدامات پر عمل پیرا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرائس کنٹرول پر بریفنگ بھی دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ضلعی افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ چکن کے نرخ کنٹرول کئے جائیں گے جبکہ چکن کی پرائس کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دیا جارہا ہے ۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کو عوام پر ناجائز بوجھ نہیں ڈالنے دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں