جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا

جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ۔چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 56مریض بچے رپورٹ ہوئے۔

 ، نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 11مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔ ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 2ہزار 56 مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں  خسرہ کے شبہ میں 30مریض بچے زیر علاج ہیں، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں 03مریض بچے رپورٹ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں