نجی یونیورسٹی میں دوسری بین الاقوامی لٹریچر اینڈ لینگوجسٹک کانفرنس کا انعقاد

نجی یونیورسٹی میں دوسری  بین الاقوامی لٹریچر اینڈ  لینگوجسٹک کانفرنس کا انعقاد

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)نجی یونیورسٹی میں دوسری بین الاقوامی لٹریچر اینڈ لینگوجسٹک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرنیشنل سپیکرز ،کالرزاور ریسرچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔

کانفرنس کا مقصد بچوں،سکالرز اور ریسرچرز کوڈیجٹل ایج کے ساتھ سکوپ کرنا تھا کہ کیسے وہ ڈیجیٹل ایج کے اندر اپنے آپ کو آگے لے کر چل سکیں گے ،قومی وبین الاقوامی سپیکرز نے مختلف موضوعات پر خطابات کیے کہ کیسے آج کے دور میں ڈیجیٹل سورسز کوہم یونیورسٹی کلاس رومز میں استعمال کرسکتے ہیں اسی طرح لسانیات پربات کی گئی کہ کیسے ہمیں اپنی زبان کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے کانفرنس کے اختتام پر آرگنائزر ڈاکٹر انصر محمود نے کانفرنس میں شریک شرکا سمیت میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں