نجی اسکولوں کیلئے داخلوں کے ساتھ اسکالر شپ کے اعلان کے اشتہار جاری کرنا لازمی قرار

نجی  اسکولوں  کیلئے  داخلوں  کے  ساتھ  اسکالر  شپ  کے اعلان  کے  اشتہار  جاری  کرنا  لازمی  قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نجی اسکولز میں 10 فیصد طلباء کو فری شپ/ اسکالر شپ کے عمل کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کے افسران کے ساتھ غیر رسمی اجلاس کے دوران ہدایت کی اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ نجی اسکولوں کے لیے لازمی ہے کہ تعلیمی سال کی شروعات میں داخلہ کے اسکول اعلان کے ساتھ اسکالرشپ کے اعلان کے اشتہار بھی جاری کریں۔ نجی اسکولوں کے باہر 10 فیصد طلباء کے لیے فری شپ/ اسکالر شپ کا اشتہار آویزاں کریں وزیر تعلیم سندھ نے کہا ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن کمپلین سیل قائم کر کے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرے ۔ اسکول کے داخلہ کے تناسب پر 10 فیصد طلباء کو اسکالرشپ دینے کے عمل کی رپورٹ مرتب کی جائے ۔ 10 فیصد مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا فیس میں رعایت کے مستحق ہیں صوبائی وزیر تعلیم نے فری شپ/ اسکالر شپ کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلین سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ پری پرائمری سے لے کر ہائی اسکول تک تدریس کے لیے سندھ میں کل 11 ہزار 736 نجی اسکول فعال ہیں جس میں سے 7 ہزار کے لگ بھگ کراچی میں رجسٹرڈ ہیں۔ صرف کراچی میں 10 ہزار سے زائد طلبا مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں