شہبازشریف اور مریم نے ن لیگ کی سیاسی قبر کھود دی‘انصر اقبال ہرل

شہبازشریف اور مریم نے ن لیگ  کی سیاسی قبر کھود دی‘انصر اقبال ہرل

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) ایم پی اے انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ عوام کو حکومت کی جانب سے کھمبوں کیساتھ باندھ کر بجلی کے جھٹکے دیئے جارہے ہیں۔۔۔

 میاں شہباز شریف اور مریم نواز نے ن لیگ کی سیاسی قبر کھود دی ہے اور اس حکومت کو گرانے کیلئے اب پی ٹی آئی کو زیادہ جدوجہد کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بجلی’ گیس’ آٹا’ چینی’ گھی’ دالیں عوام کی پہنچ سے دور کرکے یہ سیاسی طور پر خود کو مضبوط سمجھ رہے ہیں مگر اب ان کی سیاسی قبر تیار ہے اس میں اب ن گرتی ہے یا ش یہ فیصلہ خود ان کی جماعت کے عہدیداران اور ارکان اسمبلی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں