سوشل میڈیاانسداد بدعنوانی کیلئے آگاہی کا بہترین پلیٹ فارم ،صوبائی محتسب

 سوشل میڈیاانسداد بدعنوانی کیلئے آگاہی کا بہترین پلیٹ فارم ،صوبائی محتسب

کراچی(اے پی پی)صوبائی محتسب ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کے طلبااپنی مادرِ علمی میں محتسب کے ادارے کے فنکشن کے بارے میں ساتھی طلبا کو بہتر آگاہی فراہم کر سکتے ہیں ۔

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی کے دس منتخب کردہ برانڈ ایمبیسڈر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کی افادیت سے ہر طالب علم بہرہ مند ہو کر اداروں کے افعال اوربدعنوانیوں کے تدارک کیلئے آگاہی فراہم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے منتخب ایمبیسڈر محتسب آفس کے تمام ریجنل ڈائریکٹر سے لائژن استوار کرکے عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ہوں گے ۔ انہوں نے نو منتخب ایمبیسیڈرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ آگے چل کر معاشرے کے ذمہ دار شہری کا فریضہ سنبھالیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں