پیپلزپارٹی آزادصحافت پریقین رکھتی ہے،سعید غنی

پیپلزپارٹی آزادصحافت پریقین رکھتی ہے،سعید غنی

کراچی (رپورٹ: آغا طارق)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافت کا جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ہے ، آمریت کے دور میں سیاسی ورکروں کے بعدکے بعد صحافی ورکر بھی نشانہ بنے۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزپریس کلب ملیر کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے ، صحافیوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے سندھ کے پریس کلبوں کی طرح ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر کو بھی سالانہ گرانٹ ملنی چاہئے یہ ان کا حق ہے ، کراچی پریس کلب کی طرح ڈسٹرکٹ پریس کلب ملیر کے صحافیوں کو ایم ڈی اے میں پلاٹ دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا آزاد نہیں ہے تو عدلیہ بھی آزاد نہیں ہے تو اس ملک میں جمہوریت بھی نہیں ہے ، میڈیا اور عدلیہ کی جو اہمیت ہے وہ جمہوریت کے ساتھ ساتھ ہے ، اس ملک میں جب بھی آمریت آئی ہے جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہے ، اس وقت سب سے پہلے نشانہ سیاسی جماعتوں کے بعد عدلیہ اور میڈیا ہوتی ہے ہمارے ملک میں میڈیا کے دوستوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں