بیشتر صوبائی محکموں میں بنائے ڈے کیئر سنٹرز غیر فعال

بیشتر صوبائی محکموں میں بنائے ڈے کیئر سنٹرز غیر فعال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں بیشتر صوبائی محکموں میں بنائے گئے ڈے کیئر سنٹرز غیر فعال ہوچکے ہیں ایف ڈی اے نے ڈے کئیر سنٹر میں فائلوں کے ڈھیر لگا کر کباڑ خانہ بنادیا۔۔۔

 بچوں والی خواتین افسران کو ڈے کئیر سنٹر غیر فعال ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی خواتین افسروںا و رملازمین کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے صوبائی محکموں کے دفاتر میں ڈے کیئر سنٹرز بنوائے گئے تھے بچوں کو سنبھالنے کے لیے خواتین بطور آیا بھی بھرتی کی گئی تھیں ڈے کئیر سنٹر کا مقصد یہ تھا کہ سرکاری محکموں میں کام کرنے والی خواتین کے اگر چھوٹے بچے ہیں تو ان کو بچوں کو سنبھالنے کی فکر نہ ہو وہ بچوں کو ڈے کئیر سنٹر میں چھوڑ کر پوری توجہ کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی کرسکیں لیکن محکمانہ غفلت کی بھینٹ چڑھ کر یہ ڈے کئیر سنٹرز غیر فعال ہوچکے ہیں ڈے کئیر سنٹرز غیر فعال ہونے سے بچوں والی خواتین افسر وں اور ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا محکمانہ کام بھی متاثر ہوتا ہے خواتین افسران کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود ایک خاتون ہیں اور خواتین کے مسائل کو بخوبی سمجھتی ہیں وزیر اعلیٰ کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں