صفائی نہ ہونے سے گوندل نالہ اوور فلو،لنک روڈ بند

صفائی نہ ہونے سے گوندل نالہ اوور فلو،لنک روڈ بند

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار)ایریگیشن ڈرینج ڈیپارٹمنٹ اورضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی نااہلی، گوندل نالہ کی صفائی نہ ہونے سے آبادی اورفصلیں زیرآب،گوندل سرہالی لنک روڈبھی بندہوگیا۔

 ایریگیشن ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل نااہلی اور غفلت کی وجہ سے گوندل نالہ کی عرصہ درازسے صفائی ہوسکی اورنہ ہی ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی طرف سے بھی مون سون سے قبل گوندل نالہ اورپلیوں کوصاف کیاگیا جسکی وجہ سے ہلکی بارش کے ساتھ ہی نالہ اوور فلو ہونے سے پانی قریبی آبادی اورفصلوں میں داخل ہوچکا جبکہ سرہالی گوندل لنک راستے پربھی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کاگزرنامشکل ہونے سے انہیں ایک کلومیٹرسے زیادہ کافاصلہ طے کرناپڑتاہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ اورکمشنرگوجرانوالہ سے گوندل نالہ کی صفائی اورایریگیشن ڈرینج ڈیپارٹمنٹ کے نااہل حکام اورملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں