آرپی او آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

 آرپی او آفس میں واٹر  فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

گوجرانوالہ وزیرآباد (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے مسلم ہینڈ ز فلاحی تنظیم کے تعاون سے آرپی او آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پرآر پی او نے کہا کہ آفس میں واٹر فلٹر یشن کے قیام سے آنے والے سائلین و ملازمین کے علاوہ اہل علاقہ بھی صاف پانی سے مستفید ہوں گے ۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ پچیس سو گیلن پانی سٹور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔مزید برآں آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ صاف پانی زندگی ہے اور پینے کے صاف پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے متعدد موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں لہذا فورس کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں