کھیالی بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہریوں کا سفر کرنا محال

کھیالی بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار  شہریوں کا سفر کرنا محال

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) کھیالی بائی پاس روڈ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کا سفر کرنا محال ہو گیا،فلائی اوور کے دونوں اطراف سے کھیالی بائی پاس گوجرانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔۔

 روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث دھول مٹی کی وجہ سے اردگرد کے رہائشی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، سڑک سے گزرنے والی ٹریفک بھی انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے ، ٹوٹی ہوئی روڈ اور بارشی پانی کے باعث موٹر سائیکل سوار، رکشہ ڈرائیورز اور دیگر ہیوی وہیکلز کو گزرنے میں شدید پریشانی کا سامنا رہا، بارش کے بعد ٹوٹی ہوئی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ انتظامیہ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرتی، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹوٹی ہوئی روڈ پر جگہ جگہ کھڈے ہونے اور ٹریفک کے جام رہنے سے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہے ، گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی سڑک کے اس حصہ کی فوری تعمیر ومرمت کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں