گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ، کمشنر راولپنڈی

 گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اٹک، چکوال، جہلم اور مری کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 کمشنر راولپنڈی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے گندم کی گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا ئے ،آر ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بارشوں کے موسم کے باعث نالوں کی صفائی کو یقینی بنا ئیں ، گندم مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے ۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں