آپریشن عزم استحکام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جماعت اہل حرم

  آپریشن عزم استحکام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، جماعت اہل حرم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہاہے کہ تحریک پاکستان کی طرح استحکام وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔۔۔

 ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے ، دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، آپریشن عزم استحکام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روز جماعت کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیر محمد سیالوی اوردیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں