ڈاکو 2لاکھ روپے ، موٹر سائیکل ،4موبائل فون چھین کر فرار

ڈاکو 2لاکھ روپے ، موٹر سائیکل ،4موبائل فون چھین کر فرار

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف سے ا یک گا ڑی، 14موٹرسائیکل، لاکھوں روپے ، طلائی زیو رات، چوری کر لیے گئے جبکہ موٹر سائیکل ،موبائل فونز چھین لیے گئے ۔

پیرودہائی پولیس کو یوسف نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل، 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،پیرودہائی پولیس کو حسن نے بتایا کہ دونامعلوم افرادنے 2 موبائل فونز، 70ہزار روپے چھین لیے ۔ کینٹ پولیس کو رانا شعیب نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پسٹل کی نوک پر رقم ، پرس اور موبائل فون چھین لیا۔ صادق آباد پولیس کو نصرت بی بی نے بتایا کہ گھر سے 4لاکھ روپے چوری ہو گئے ۔صادق آباد پولیس کوضمیر اختر نے بتایا کہ گھر سے 2لاکھ روپے ،سونا مالیتی 6لاکھ روپے چوری کر لیا گیا ۔نصیر آبادپولیس کو مجاہد نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر کی الماری سے 70ہزار روپے اور سونا مالیتی 10لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں