ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئیگا ، ڈی سی

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئیگا ، ڈی سی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں اب تک 29 ڈینگی کے مریض لائے گئے جن میں سے 28 مریض گھروں کو صحت یاب ہوکر واپس جا چکے ہیں جبکہ ایک مریض ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں