مستحق خاندانوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جا ئیگی ، سینیٹر روبینہ خالد

 مستحق خاندانوں کو ہنرمندی کی تربیت دی جا ئیگی ، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 95 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔۔۔

 مستحق خاندانوں کے افراد کو اپنے کاروبار شروع کرنے اور غربت سے باہر نکلنے میں مدد دینے کے لیے ہنرمندی کی تربیت دی جا ئیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہستان کے دورہ کے دوران کیا ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں،انہوں نے کوہستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے سے بھی ملاقات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں