تتلے عالی:مقدمہ قتل کا اشتہاری پولیس کو چکمہ دے کر ساتھی سمیت فرار

تتلے عالی:مقدمہ قتل کا اشتہاری پولیس  کو چکمہ دے کر ساتھی سمیت فرار

تتلے عالی(نامہ نگار )مقدمہ قتل کا نامزد اشتہاری مجرم پولیس کو چکمہ دے کر ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔

تتلے عالی پولیس کو اطلاع ملی تھی نواحی گاؤں جاجوکی میں10جولائی کو26سالہ زمیندار محمد طیب کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم محمد اعظم عرف مٹھو بڈھا گورائیہ مقامی ہوٹل میں اظہر شاہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہا ہے پولیس موقع پر پہنچی تودونوں ملزم بلانمبری موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ۔ تتلے عالی پولیس نے اظہر شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں