بینک آف پنجاب کا پروفیسر سٹیفن ڈیرکون کیساتھ سیشن

بینک آف پنجاب کا پروفیسر سٹیفن ڈیرکون کیساتھ سیشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)بینک آف پنجاب نے کراچی میں پروفیسر سٹیفن ڈیرکون کیساتھ انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا، مختلف انڈسٹریز کے سینئر کاروباری اور نجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

سٹیفن ڈیرکون آکسفورڈ یونیورسٹی میں بلا واٹنک سکول آف گورنمنٹ اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں اکنامک پالیسی کے پروفیسر ہیں ۔پروفیسر ڈیرکون حکومت پاکستان کیلئے ‘‘کمیٹی آن دی ہوم گراؤن اکنامک پلان’’ کی سربراہی بھی کر رہے ہیں اور حکومت کو درمیانی مدت کے اصلاحاتی ایجنڈا تیار اور لاگو کرنے بارے مشورے دے رہے ہیں ۔ اس موقع پرپروفیسر ڈیرکون نے اہم معاشی اصلاحات کے شعبوں پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاری ماحول بہتر بنانے ، معیشت میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اصلاحی اقدامات پر زور دیا۔ سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے پروفیسر ڈیرکون اور بزنس کمیونٹی کاتقریب میں خیرمقدم کیا اور انکے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھاتے تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں