گورنر سلیم حیدرسے ڈپٹی سپیکر سندھ وپنجاب اسمبلی کی ملاقات

گورنر سلیم حیدرسے ڈپٹی سپیکر  سندھ وپنجاب اسمبلی کی ملاقات

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے گورنر ہاؤس لاہور میں الگ الگ ملاقات کی۔

پاسٹر دانیال سلیم بھی ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی سپیکرز نے سلیم حیدر خان کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے ہر مبارکباد دی اور اقلیتوں اور بین الصوبائی رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا گورنر ہائوس کے دروازے اقلیتوں سمیت عوام کے لیے کھلے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں