بائیکس فراہمی سکیم ،طلبہ کوپہلے فیز میں ڈیلیوری شروع

 بائیکس فراہمی سکیم ،طلبہ کوپہلے فیز میں ڈیلیوری شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)طلبہ کوبائیکس فراہمی سکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 12 واں اجلاس ہوا۔

 سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی گئی ہے۔ بینک آف پنجاب کاتقریباً تمام طلبہ سے رابطہ ہوچکا ہے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب طلبہ کی بائیکس حصول کیلئے رہنمائی کی جا رہی ہے۔ بلال اکبر خان نے وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق یتیموں کو مفت بائیکس دینے کیلئے تمام پراسیس مکمل کرنے اور بائیکس فراہمی سکیم میں تیزی اور پراسیس مزید آسان بنانے کی ہدایت کرتے کہا بائیکس کی ڈیلیوری طلبہ کو انکے اپنے شہروں میں دی جا رہی ہے۔ سکیم کو مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔ پہلے فیز میں بائیکس 20 ہزار سے بڑھا کر 27200 کر دی گئی ہیں۔ تمام بائیکس پر انشورنس فراہم کی گئی ہے تاکہ بعد میں بھی کوئی مسئلہ نہ ہو۔ الیکٹرک بائیکس میں اپلائی کرنیوالی تمام خواتین کو بائیکس فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ بائیکس سکیم کا دوسرا فیز بھی لایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں