قوانین کی خلاف ورزی پرثبوت کیساتھ چالان :مریم اورنگزیب

 قوانین کی خلاف ورزی پرثبوت کیساتھ چالان :مریم اورنگزیب

لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر و منسٹر ماحولیات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو ثبوت کے ساتھ چالان ملے گا، بھاری جرمانہ ہوگا۔

 ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی نہ بچ پائیں گی،پنجاب میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ شروع کردی گئی ہے، دھواں چھوڑنے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے پڑتال کا آغاز ہوگیا ہے۔ لاہور میں جدید ٹیکنالوجی سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان ٹکٹ کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر نگرانی ٹریفک پولیسنگ کا کلچر تبدیل ہورہا ہے مرحلہ وار جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ کا نظام پنجاب کے ہر شہر میں لاگو ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں