المدد ویلفیئر ہسپتال کیلئے الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ

المدد ویلفیئر ہسپتال کیلئے  الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ

راہوالی (نامہ نگار)سابق ایتھلیٹ محمد اعظم کی طرف سے المدد ویلفیئر ہسپتال میں مریضوں اور سٹاف کے لیے الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ دیا گیا ۔

محمد اعظم اٹلی سے راہوالی آئے اور ان کو معلوم ہوا کہ اس رفاحی ادارے میں لوگوں کے پینے کیلئے ٹھنڈے پانی والے الیکٹرک واٹر کولر کی اشد ضرورت ہے جس پر انہوں نے ہسپتال پہنچ کر الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ دینے کے ساتھ سولر سسٹم لگانے کے لیے بھی اپنی طرف سے مدد کرنے کا اعلان کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں