قلعہ دیدار سنگھ:ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجروں کا احتجاج

قلعہ دیدار سنگھ:ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجروں کا احتجاج

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات’ڈاکوؤں نے نیو غلہ منڈی کے آڑھتی سے ایک لاکھ روپے چھین لئے ،مزاحمت پر تشدد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی،تاجر سراپا احتجاج بن گئے ۔

نیو غلہ منڈی قلعہ دیدار سنگھ صائم ٹریڈرز کا ملازم عرفان بنک سے 1 لاکھ روپے لیکر واپس آرہا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈاکو پیچھا کرتے ہوئے آئے اور دیدہ دلیری سے منڈی میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر نقدی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ، دوسری جانب غلہ منڈی کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ متعدد وارداتیں ہوچکی ہیں پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کرتی انہوں نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...