راہوالی :ڈاکو شہری کے گھر کا صفایا کر گئے

راہوالی :ڈاکو شہری کے  گھر کا صفایا کر گئے

راہوالی (نامہ نگار)تین ڈاکو شام ہوتے ہی شہری کے گھر داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ روپے نقدی۔۔۔

چار تولے طلائی زیورات، تین آئی فون و دیگر سامان لے گئے ۔محلہ چراغ پورہ شرقی  راہوالی کے محمد نعمان کے گھر شام ساڑھے آٹھ بجے موٹر سائیکل پر آنے والے تین ڈاکو گھر کے اندر داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کرکے سیف الماری کی چابیاں حاصل کیں اور وہاں سے 4لاکھ روپے نقدی، ایک طلائی ہار سیٹ، دو جوڑی کانٹے ، تین انگوٹھیاں، دو جوڑی ٹاپس وزنی چار تولے مالیتی 6لاکھ روپے ، تین آئی فون مالیتی 5لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں