پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اور جہلم کالج آف فارمیسی میں معاہدہ

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اور  جہلم کالج آف فارمیسی میں معاہدہ

وزیرآباد(نامہ نگار)آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن سے وابستہ انڈسٹری ورکرز کے بچوں کو شعبہ طب میں مہارت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اور جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے چیئرمین شکیل اعظم، سینئر وائس چیئرمین عدنان جاوید سنڈل,عامر نصیر اور جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے منیجنگ ڈائریکٹر دانش خان درانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن عرفان منشا، ہیڈ آف ہیومن ریسورس جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز مقصود احمد، گل زریں اور دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں