گجرات:تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکولوں میں صفائی کی ہدایت

گجرات:تعطیلات ختم ہونے سے  قبل سکولوں میں صفائی کی ہدایت

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ شاہ حسین کا دورہ کیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد بھی ہمراہ تھے۔

 ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں، کلاس رومز، لیبز، لان و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ صفدر حسین ورک نے کہا کہ سکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، فرنیچر، بجلی کی تنصیبات و دیگر سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے ، چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے سکولوں ، لان کی صفائی و گھاس کی کٹائی کرائی جائے ، سکول کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں