گورنرپنجاب سردار سلیم سے گجرات کے وفد کی ملاقات

گورنرپنجاب سردار سلیم سے گجرات کے وفد کی ملاقات

گجرات (نامہ نگار )گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان سے گزشتہ روزگورنرہاؤس اسلام آبادمیں چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم اسماعیل سروربھٹیاں، صدرپاک ناروے فورم مہرمحمد عباس کی قیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پرچیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان،چیئرمین اوورسیزسید قمررضا، قمرعباس ٹوانہ، چوہدری اکرم شہزاد،عامرحسین بھٹیاں،راجہ سجاد علی، سلیمان ودیگرموجو د تھے ، ملاقات میں اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا، گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ ملکی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو معیشت کو فروغ دینے میں اہم عنصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے دل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کی۔ ملک میں فلاحی کاموں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی فلاحی کاموں میں حصہ ڈالتے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے سویٹ ہوم کا نیا پراجیکٹ فاطمہ الزہرا ہسپتال (چکری راجڑ) معاشرے میں سماجی ذمہ داری کی ایک مثالی مثال ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں