پیپلز پارٹی کے رہنما صغیر بٹ کی علی حیدر گیلانی کو مبارکباد
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب منتخب ہونے۔
پر پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمدصغیر بٹ نے انہیں مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ سید علی حیدر گیلانی لوگوں کے مسائل کو اولین بنیادوں پر ترجیح دیں گے ۔اس موقع پر سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ایسے میں عوام کو سہولیات فراہم کر نا اور ان کی مشکلات کو دور کر نا بہت اہم ہے ۔اس کے لیے بھرپور جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر پاک امریکہ بزنس کونسل کے ممبر محمد کبیر بٹ بھی موجود تھے ۔