چیمبر الیکشن، کزن گروپ کا بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان

چیمبر الیکشن، کزن گروپ کا بزنس گروپ کی حمایت کا اعلان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں کزن گروپ نے بزنس گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے امیدوار علی ہمایوں بٹ اور انکے پورے گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

الیکشن میں علی ہمایوں بٹ کے گروپ کو ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس میں بھاری ووٹوں سے کامیاب کروانے کے لیے بھرپور مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔کزن گروپ کے سرپرست فرقان عزیز بٹ کی جانب سے چیمبر الیکشن میں صدر کے امیدوار علی ہمایوں بٹ اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کزن گروپ کی جانب سے علی ہمایوں بٹ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حمیس گلزار،ابرار اشرف بٹ ،عاصم جاوید ، شاہد لون، شیخ شعیب ، نعمان بھٹی، رحمان پھلروان، اکرام حسین ، کامران بٹ، محمد صغیر بٹ ،عمران میر، احتشام شامی، رانا محسن خالد، حافظ شیراز ،بابو بٹ، خواجہ عمر سلیم، کبیر بٹ ، شہزادہ عالمگیر ،ابوبکر بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔کزن گروپ کے سرپرست فرقان عزیز بٹ نے کہا کہ علی ہمایوں بٹ ایک سلجھے اور پڑھے لکھے نوجوان ہیں۔امید کرتے ہیں کہ وہ صدر منتخب ہو کر صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔ اس موقع پر علی ہمایوں بٹ نے کہا کہ چیمبر کا صدر منتخب ہونے کے بعد بلاتفریق چیمبر ممبران کی خدمت کے لیے دروازے کھلے رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں