انٹر کے پوزیشن ہولڈرز کا پنجاب کالج میں والہانہ استقبال
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج میں ٹاپ 16 پوزیشن حاصل کرنے والے 15 طلبہ و طالبات کا والہانہ استقبال کیا گیا پنجاب کالج کے کیمپس میں پہنچنے پر تالیوں کی گونج سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔۔۔
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے پرنسپلز محمد سلمان رئیس احمد چٹھہ محمد عمران عالیہ صادق،شہزادی عارف،آمنہ ناصر اور اساتذہ کے ہمراہ طلبہ کو گلدستے پیش کیے جبکہ طلبہ نے بھرپور تالیاں بجائیں اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا پنجاب کالجز گوجرانوالہ کے تمام کیمپسز میں سٹاف اور فیکلٹی میں مٹھائی تقسیم کی گئی کامیاب ہونے والے طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ تصاویریں بنوائیں اور کالج مینجمنٹ کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا دیگر شہروں سے آنے والے پرنسپلز اور اساتذہ کے علاوہ طلبہ کے والدین کو پروٹوکول دیا گیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔