پنجاب کالج فارویمن میں یوم دفاع کے حوالہ سے تقریب

پنجاب کالج فارویمن میں یوم دفاع کے حوالہ سے تقریب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )یوم دفاع پاکستان تجدید عہد کا دن ہے جو کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کا بھی دن ہے کیونکہ جنگ ستمبر میں ہم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر نہ صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائی بلکہ نظریہ پاکستان کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے پنجاب کالج فارویمن میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل مسز آمنہ ناصر، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب میں طالبات نے پاک فوج کے جانثاروں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔ نظموں،قومی گیت اور خاکے کی مدد سے جانثاروں کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ محمد شہزاد رفیق نے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ اگر آزادی کی قیمت پوچھنی ہے تو فلسطین اور کشمیر والوں سے پوچھیں جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے طلبہ تعلیم کے مید ان کے شہسوار ہیں۔ انکو اس میں بھر پور محنت کر نی چاہیے ۔ تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کے نظریہ کی حفاظت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر پاکستانی اپنی اپنی فیلڈ میں نیک نیتی اور محنت سے کام کرے تو یہ بھی پاکستان کے تحفظ کے مترادف ہو گا۔ آخر میں انہوں نے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر کالج مینجمنٹ، اساتذہ اور طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں