فنڈز کی قلت: انٹرشپ پر طلبا کو ہنر مند بنانیکا منصوبہ ختم

فنڈز  کی  قلت: انٹرشپ پر  طلبا  کو  ہنر مند بنانیکا  منصوبہ ختم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)حکومتی عدم توجہی اور فنڈز کی قلت کے باعث انٹرشپ پر طلبا وطالبات کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ ختم، سرکاری کالجوں ۔۔۔

یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل طلبا کو ٹیکنیکل شعبہ جات کے پیشہ سے منسلک کرنے کیلئے محکمہ انڈسٹریز اور چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے ہنر مندی کی تعلیم دی جارہی تھی نئے طلبا کو ہنر مندی کی تعلیم دینے کا سلسلہ بند ہونے سے ہنر مندوں کا فقدان پیدا ہونے لگا جس سے انڈسٹریز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، ذرائع کے مطابق ماضی میں مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں پنجاب حکومت نے سالانہ ضلع گوجرانوالہ کے 2 ہزار سے زائد طلبا کو ہنر مندبنانے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا جو دیگراضلاع میں بھی جاری تھا، طلبا کو انٹرن شپ پرماہانہ12 ہزار روپے معاوضہ بھی دیا جاتا، نوجوانوں کو منر مند بنانے کیلئے مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں میں تربیت دی جاتی اورہر سال محکمہ انڈسٹریز ضلع کے طلبا کی لسٹیں مرتب کرکے دو ہزار طلبا کو مختلف ٹیکنیکل شعبہ جات کے پیشہ سے منسلک کرنے کیلئے ہنر مند بنانے کیلئے کورس کراتا مگر اب منصوبہ ختم کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں