طالبات زیادتی کیس ،ملزم کی اہلیہ گرفتار نہ ہو سکی ،ورثا ارکان اسمبلی پر برہم
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقہ تھیڑی سانسی میں سرکاری سکول میں کم عمر طالبات سے زیادتی میں (صفحہ7بقیہ نمبر7)ملوث ملزم کی بیوی گرفتار نہ ہو سکی۔۔۔
بچیوں کے ورثا ارکان اسمبلی پر برہم ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے عمران خالد بٹ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ،اتنا بڑا واقعہ پیش آیا لیکن متعلقہ ایم پی اے سمیت کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا ۔طالبات کے ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔