گلیانہ چوک سے منگلیہ روڈ تک پانی انتظامیہ کیلئے چیلنج
گلیانہ (نامہ نگار )گزشتہ 20 دنوں سے گلیانہ چوک سے منگلیہ روڈ پر کھڑا کئی فٹ پانی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا۔
ملکہ اورگردونواح کے 20 سے زائد دیہات کی مین گزر گاہ اس وقت مکمل طور پر بند ہے جبکہ متبادل دیگر تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ دوسری طرف کھڑے پانی سے بدبو پھیل رہی ہے اور مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے ۔ گلیانہ کے رہائشیوں کے مکانات،قبرستان و دیگر جائیدادیں زمین بوس ہونے کے خطر ات لاحق ہیں۔روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ پانی کھینچ کر بھرنے والی ٹینکرز کا بندوست کر کے پانی کو بھمبر نالہ گلیانہ میں لے جائے نہیں تو مزید ایک سے ڈیڑھ ماہ پانی یہی کھڑا رہ سکتا ہے اور لوگ مختلف بیماریوں کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور انتظامیہ فوری طور پانی کو نکالنے کی حکمت عملی ترتیب دے تاکہ ہماری مشکلات ختم ہوں۔