سول ہسپتال ڈسکہ میں 6 مزید ڈائیلسز مشینیں نصب

 سول ہسپتال ڈسکہ میں 6 مزید ڈائیلسز مشینیں نصب

ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی کے ہمراہ سول ہسپتال ڈسکہ کیلئے 6 مزید ڈائیلسز مشینوں کا افتتاح کردیا۔۔۔

سول ہسپتال میں اب 12 مشینوں کے ساتھ ڈائیلسز یونٹس کام کرے گا، صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، موبائل ہسپتال اور کلینک آن ویل جیسے پراجیکٹ کی کامیابی سے لانچنگ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت کو ری ویمپ کرنے کے میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے ان کو نہ صرف ری ویمپ کیا جائے گا بلکہ یہاں پر طبی سہولیات راؤنڈ دی کلاک دی جائیں گی اس کے علاوہ ادویات اور طبی ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں موجود ٹراما سنٹر کے منصوبے دیگر طبی شعبہ جات کیلئے استعمال کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی اور جلد ہی اس کی تکمیل کا منصوبہ بنالیا جائے گا صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے مزید بتایا کہ سول ہسپتال ڈسکہ میں نئی 6 ڈائیلسز مشینیں اپنی مدد آپ کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے لگائی گئی ہیں ان مشینوں کی انسٹالیشن سے روزانہ 24 افراد کے ڈائیلسز ہوسکیں گے ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، چودھری نوید اشرف اور ایم ایس ڈاکٹر محمدعلی مرتضیٰ بٹ نے بھی خطاب کیا اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں