جی ٹی روڈگکھڑپر جمع پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

جی ٹی روڈگکھڑپر جمع پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں

گکھڑمنڈی (نامہ نگار ) جی ٹی روڈگکھڑپر کھڑے گندے پانی سے بیماریاں پھیلنے لگیں ، بدبو کی وجہ سے لوگوں کا جی ٹی روڈ سے گزرنا محال ہو گیا۔

 ہائی وے اور میونسپل کمیٹی نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر کے رکھ دیا ۔تفصیل کے مطابق دو ہفتے سے جی ٹی روڈ گکھڑ میر برگر سے لے کر رانا شاپنگ مال تک گٹروں کا گندا پانی کھڑا ہوا ہے جس سے گندگی اور بدبو سے بیماریاں پھیل گئی ہیں ۔ شہریوں کا بدبو کی وجہ سے گزرنا محال ہو چکا ہے ہائی وے اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہا ہے اور صفائی کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ گکھڑ کے شہریوں نے ارباب اختیار سے گندے پانی کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں