حافظ آباد:کاشتکاروں ،زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے صوبہ بھر کے پانچ لاکھ کاشتکاروں اور زمینداروں کو کسان کارڈ کے ذریعے 75ارب روپے کے بلاسو د قرضہ جات بہت بڑی سہولت ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کسان کارڈ دوست پالیسیوں کے تحت زمیندار، کاشتکار خوشحال ہونگے اور ملک میں ایک نیازرعی انقلاب شروع ہو گا جس سے شعبہ زراعت بھی ترقی کریگا،وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ اپنی نوعیت کا ایک مثالی پروگرام ہے جس سے کاشتکار و زمیندار ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے بلا سو د قرضہ جات کے ذریعے کھاد، بیج ،ادویات اور دیگر زرعی سہولیات حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد میں تقریب کے دوران کاشتکاروں اور زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میاں حیدر عبا س بھٹی ، تہو رحسین تارڑ، رائے جہانگیر علی کھرل و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف او رسینئر زراعت آفیسر فراز حسین نے سابق وفاقی وزیر کو کسان کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔