ڈنکی لگانے والے 2نوجوان اغوا،تاوان مانگ لیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈنکی لگانے والے 2نوجوان اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گئے ۔ نواحی گاؤں دھاروکی کا رہائشی تنویر نصیر اپنے ساتھی علی احمد کے ہمراہ دو ہفتے قبل عراق جانے کیلئے ایجنٹ کے پاس کراچی گیا۔۔۔
تین دن کے بعد ایرانی سرحد پر ان کا رابطہ گھر والوں سے منقطع ہو گیا جس کے بعد انہیں ویڈیو وصول ہوئی جس میں اغوا کار مغوی نوجوانوں پر تشدد کر رہے ہیں، اغوا کار ابوبکر پٹھان نے مغوی نوجوانوں کی رہائی کے بدلے دو لاکھ روپے تاوان مانگا جو ان کے ورثا نے اغوا کاروں کے بتائے ہوئے بشیر خان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر ا د ئیے مگر اغوا کاروں نے مزید 6 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر دی ، ورثا نے حکومت سے نوجوانوں کی باحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے ۔