وحید الدین ، میاں غلام محی الدین ، احتشام اکمل چیچی کی رانا مشہود سے ملاقات
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وحید الدین چودھری، میاں غلام محی الدین ، احتشام اکمل چیچی نے گجرات کے نامور کھلاڑی ، ورلڈ گولڈ میڈلسٹ وقاص افضل بھٹی کے ہمراہ۔۔۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر رانا مشہود احمد سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قطر کے ممتاز بزنس مین مرزا ادریس انور اور سلمان ادریس بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ماس ریسلنگ کے ہیرو وقاص افضل بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ رانا مشہود وقاص بھٹی کی کارکردگی سے متاثر ہوئے اور یقین دلایا کہ عنقریب وقاص افضل بھٹی کو وزیراعظم سے ملوائیں گے اور حکومت پاکستان ان کی مکمل سرپرستی کرے گی۔